ٹنڈو الہ یار (ویب ڈیسک) جناح ٹاؤن میں 16 سالہ فروا قائم خانی پراسرار طور پر گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئی۔
پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔
پولیس کو قتل کا بھی شبہ ہے جبکہ والدین کا کہنا ہے کہ فائرنگ حادثاتی تھی۔
پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد حقائق واضح ہوں گے، مزید تفتیش جاری ہے۔


