Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ایم ڈی کیٹ متنازعہ آنسر کیز کے خلاف امیدوار سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے

Share It:

کراچی (رپورٹر) ایم ڈی کیٹ کی مبینہ متنازعہ آنسر کیز کے خلاف امیدواروں نے ایڈووکیٹ محمد نواز ڈاہری کے توسط سے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی۔

درخواست میں پی ایم ڈی سی، سکھر آئی بی اے، جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی سمیت 6 فریقین کو شامل کیا گیا ہے۔ درخواست گزاروں نے عدالت سے سوالنامہ اور آنسر کیز 3 روز میں ویب سائٹ پر جاری کرنے کا حکم دینے کی استدعا کی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سوالنامہ دستیاب نہ ہونے کے باعث امیدوار آنسر کیز کو مؤثر انداز میں چیلنج نہیں کرسکتے۔ 20 ستمبر کو ہونے والے امتحان میں امیدواروں کو صرف جوابی شیٹ کی کاربن کاپی دی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول