Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

موت سے نہیں ڈرتی: شیخ حسینہ واجد کا بنگلہ دیش واپسی کا اعلان

Share It:

ڈھاکہ/نئی دہلی (ویب ڈیسک): بنگلہ دیش کی مفرور سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے اعلان کیا ہے کہ وہ رواں سال اپنے ملک واپس آئیں گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 78 سالہ شیخ حسینہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ موت سے نہیں ڈرتیں اور ان کے خلاف آنے والا عدالتی فیصلہ غیرقانونی اور سیاسی ہے۔

وہ اگست 2024 میں طلبہ تحریک کے بعد ملک چھوڑ کر بھارت چلی گئی تھیں، جس کے بعد ان کے 15 سالہ دورِ حکومت کا خاتمہ ہوگیا تھا۔ اس کے بعد وہ طویل عرصے تک عوامی سطح پر نظر نہیں آئیں۔

شیخ حسینہ نے کہا کہ ان کے خلاف سازشیں کی گئیں، لیکن وہ ہر بار انتخابات کے ذریعے وزیر اعظم بنتی رہیں اور ملک کی ترقی کے لیے کام کرتی رہیں۔

یاد رہے کہ نومبر میں بنگلہ دیشی عدالت نے انہیں ہنگامہ آرائی، قتل کے احکامات دینے اور مظاہرین کو روکنے میں ناکامی پر غیر حاضری میں سزائے موت سنائی تھی۔

دوسری جانب ان کی جماعت عوامی لیگ کی سرگرمیوں پر بھی پابندی عائد ہے، جبکہ بنگلہ دیش ان کی حوالگی کا مطالبہ کرتا رہا ہے، جس کے باعث بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان سیاسی کشیدگی بھی برقرار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول