Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

اسکاٹ لینڈ کی خاتون نے ترک ڈراما دیکھ کر اسلام قبول کرلیا

Share It:

[ad_1]

ترک ڈرامے ’’کورولوش عثمان‘‘ سے متاثر ہوکر اسکاٹ لینڈ کی خاتون دائرہ اسلام میں داخل ہوگئیں۔

شوبز کی دنیا میں ترک ڈراما سیریز کا جادو اب صرف تفریح تک محدود نہیں رہا بلکہ دلوں کو بدلنے کا سبب بھی بن رہا ہے۔

سلطنتِ عثمانیہ پر مبنی معروف سیریز ’ارطغرل غازی‘ اور اس کے سیکوئل ’کورولوش عثمان‘ نے بے شمار دلوں کو متاثر کیا۔

ایسا ہی ہدایت کا ایک سفر اسکاٹ لینڈ کی خاتون نے بھی شروع کیا جس کا آغاز کولوروعثمان دیکھ کر شروع ہوا تھا۔

انھوں نے اسلامی کتب کا مطالعہ شروع کیا اور قرآن پڑھنے کے دوران ان کے بے قرار دل کو سکون کی دولت میسر آئی۔

اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والی خاتون جولیٹا لورینا مارٹینز نے اعتراف کیا کہ وبا کے دوران ترک سیریز دیکھنا شروع کیں۔

انھوں نے مزید بتایا کہ ارطغرل اور عثمان نے مجھے ترک تاریخ اور اسلامی کرداروں کے قریب کردیا جس کے بعد میں نے باقاعدہ تحقیق شروع کی۔

اسکاٹش خاتون نے مزید بتایا کہ میں نے قرآن پڑھنا شروع کیا اور دو سال تک مسلسل مطالعے اور غور وفکر کے بعد مجھے حقیقت کا ادراک ہوگیا۔

جس کے بعد اسکاٹش خاتون کلمہ شہادت پڑھ کر اسلام میں داخل ہوگئیں۔

جولیٹا کا کہنا ہے کہ قرآن نے مجھے وہ سکون دیا جو دنیا میں کہیں نہیں پایا تھا۔ میں نے اپنی اصل تلاش کرلی۔

ترک پروڈکشن کمپنی نے بتایا کہ اسلام قبول کرنے والی جولیٹا نے نہ صرف ترک ثقافت میں دلچسپی لی بلکہ اسلام کی تعلیمات کو سمجھنے کے لیے باقاعدہ تحقیق کی اور روحانی اطمینان پانے کے بعد اسلام قبول کیا۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول