Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

معروف ٹک ٹاکر مذاق میں قتل، گولی مارنے کی ویڈیو وائرل

Share It:



خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ کے معروف ٹک ٹاکر جاوید المعروف مہانڈری کو گزشتہ روز افطار سے قبل ایک مذاق کرنے پر گولی مارکر قتل کردیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ضلع مانسہرہ کے علاقے بالاکوٹ میں ٹک ٹاکر جاوید مہانڈری کے ہمراہ کچھ دوست دریا کنارے افطار کرنے پہنچے، اس دوران ٹک ٹاکر نے آنے والے دوست کو مذاق میں کچھ کہا۔

جاوید مہانڈری قتل ویڈیو۔۔۔۔

بالاکوٹ میں سوشل میڈیا سٹار جاوید مہانڈری کے قتل کی ویڈیو سامنے آ گئی۔ویڈیو میں شاہد نامی پولیس اہلکار کو جاوید مہانڈری کو گولی مارتے دیکھا جا سکتا ہے۔۔۔۔۔۔ pic.twitter.com/2HN6lr9miE
— Farzana Ali (@farzanaalispark) March 3, 2026

سوشل میڈیا پر واقعے کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں بظاہر ماحول دوستانہ دکھائی دیتا ہے، جہاں دوستوں میں مذاق جاری تھا کہ اسی دوران وہاں موجود ایک دوست نے پستول نکالا اور فائر کردیا، گولی لگنے سے ٹک ٹاکر زمین پر گرجاتا ہے اور بعد ازاں اسپتال میں دم توڑ جاتا ہے۔ 

اطلاعات کے مطابق مبینہ ملزم پولیس کا حاضر سروس ملازم ہے جو واردات کے بعد وہ شخص وہاں سے فرار ہوگیا۔ 

ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس اہلکار کا خیال تھا کہ ہتھیار خالی ہے، مگر چیمبر میں موجود گولی مہاندری کے لیے مہلک ثابت ہوئی۔

بالاکوٹ میں مجذوب جاوید المعروف مہانڈری کے قتل پر صوبائی اسمبلی کے سپیکر اور وفاقی وزیر مذہبی امور نے ملزم کو سزا دلوانے کے بیانات جاری کیے۔ pic.twitter.com/mpmEtvQ4ex
— A.Waheed Murad (@awaheedmurad) March 2, 2026

جاوید مہانڈری کے قتل کی اطلاع ملتے ہی لواحقین اور اہلِ علاقہ نے پولیس کے خلاف شدید احتجاج شروع کر دیا۔

مظاہرین نے کاغان شاہراہ بند کرکے واقعہ میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا جب کہ مشتعل مظاہرین نے انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات ناکام ہونے کے بعد بالاکوٹ پولیس اسٹیشن میں توڑ پھوڑ بھی کی اور عمارت کو نذر آتش کردیا۔

واضح رہے کہ بالاکوٹ کے رہائشی جاوید مہانڈری علاقے میں اپنی حسِ مزاح کی وجہ سے مشہور تھے جو اپنی باتوں اور حرکتوں سے بچوں، نوجوانوں اور بزرگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے میں ماہر تھے۔ 

جاوید مہانڈری ٹک ٹاک اسٹار بھی تھے، اُن کی مزاحیہ ویڈیوز ان کے قریبی ساتھی ٹک ٹاک پر اپلوڈ کیا کرتے تھے جو ہزارہ ڈویژن میں بہت زیادہ مقبول تھیں۔

بالاکوٹ پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او سید اسرار شاہ کے مطابق وائرل ویڈیو کے ذریعے ملزم کی شناخت ہوچکی ہے جب کہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور ملزم کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

دوسری جانب، خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی نے بھی افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ مہاندری ایک دوستانہ اور مقبول شخصیت تھے جن کی موت انتہائی تشویشناک ہے۔

 



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول