Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

صوبے کے خلاف کوئی سازش ہوگی ناکام کرکے دکھاؤں گا، بلاول بھٹو

Share It:

کراچی (ویب ڈیسک)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری جو تا حیات وزیر رہے ہیں انہوں نے کوئی کام نہیں کیا ،،صرف لڑنا ہے تو پیپلز پارٹی لڑنا بھی جانتی ہے کسی اور شہر کو تو الگ کرنے کی بات نہیں ہوتی ،کراچی کے مسائل کسی دوسرے شہر میں بیٹھ کر حل نہیں کیا جا سکتا ،،،میرے صوبے کے خلاف کوئی سازش ہوگی ناکام کرکے دکھاؤں گا.

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کراچی میں شارع بھٹو کا افتتاح کر دیا. قیوم آباد سے کاٹھور تک 39 کلومیٹر طویل شاہراہ بھٹو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت 55 ارب روپے کی لاگت سے 4 سال کی مدت میں مکمل کیا گیا .

 افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شاہراہ بھٹو شہید بے نظیر بھٹو کا خواب تھا سیاست میں شہید بے نظیر بھٹو کے خوابوں کی تکمیل کے لئے آیا ہوں ۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سیاسی مخالفین کو بھی نشانے پر رکھا بولے ۔۔جو تا حیات وزیر رہے ہیں انہوں نے کوئی کام نہیں کیا ،،،ہم کہتے ہیں آئیں ساتھ مل کر کام کریں،،اگر ساتھ کام نہیں کرنا ہے صرف لڑنا ہے  تو پیپلز پارٹی لڑنا بھی جانتی ہے،کسی اور شہر کو تو الگ کرنے کی بات نہیں ہوتی ،،،

کراچی کے مسائل کسی دوسرے شہر میں بیٹھ کر حل نہیں کیا جا سکتا ،میرے صوبے کے خلاف کوئی سازش ہوگی ناکام کرکے دکھاؤں گا

افتتاحی تقریب میں وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ ، صوبائی کابینہ کے ارکان مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب سمیت پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول