تازہ ترین
کراچی: افغانستان سے تربیت یافتہ فتنہ الخوارج کا دہشت گرد گرفتار کراچی میں کار سوار ڈاکوؤں کی بڑی واردات! ڈیڑھ کروڑ سے زائد کا سونا اور نقدی لوٹ کر فرار طفیل سنجرانی کی گاڑی چوری ہوگئی کراچی: گڈاپ میں پارکو آئل لائن سے خام تیل چوری کرنے والے 5 ملزمان گرفتار، 200 فٹ طویل سرنگ برآمد ڈہرکی: گزشتہ روز سے لاپتہ معصوم بچے کی لاش نالے سے برآمد، علاقے میں سوگ کی فضا گمبٹ: بدامنی کے خلاف شیخ برادری کا احتجاج، ٹائر جلا کر اگڑا تا گمبٹ لنک روڈ بلاک کر دیا کوٹری: معمولی تلخ کلامی پر سر میں شیشے کا گلاس لگنے سے نوجوان جاں بحق رانی پور: کھلے گٹر (نالے) میں گر کر 2 سالہ معصوم بچہ جاں بحق شکارپور: فصل خراب ہونے کے تنازع پر فائرنگ، بزرگ شہری جاں بحق پنجاب حکومت کی گلف اسٹریم جی-500 طیارے کا آپریشنل کنٹرول پاک فضائیہ کو دینے کی منظوری پاکستان ریلوے نے 2 ٹرینوں کے اوقات کار تبدیل کردیے پاکستان کا SCO مکالمے میں شرکت کا فیصلہ، مصدق ملک نئی دہلی جائیں گے کراچی: حسن اسکوائر سے نیپا تک یونیورسٹی روڈ بند، ٹریفک کے لیے متبادل راستے مقرر جاپان نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے 4.3 ملین ڈالر کی گرانٹ کا اعلان کر دیا ملک میں مہنگائی کی شرح 11.21 فیصد تک پہنچ گئی، ٹماٹر اور ایل پی جی مہنگی سندھ حکومت کا سرکاری گاڑیوں کو مرحلہ وار الیکٹرک گاڑیوں پر منتقل کرنے کا فیصلہ کراچی کی اہم شاہراہوں سے تجاوزات کے خاتمے کا فیصلہ، یونیورسٹی روڈ پر پہلے مرحلے میں آپریشن ہوگا مہنگائی سے پریشان عوام کیلیے گیس کی قیمت سے متعلق برُی خبر کوہاٹ پولیس کا گولڈ مائننگ کے خلاف آپریشن، 10 پولیس اہلکار شہید، 18 خوارج مارے گئے بیٹی نے شرمیلا ٹیگور کے اسلام قبول کرنے کی وجہ بتا دی ملیر: انسپکٹر جاوید ابڑو کے قتل کا مقدمہ درج، دہشت گردی کی دفعات شامل اوباڑو: ڈی ایس پی ہاؤس کے اندر سے پولیس کانسٹیبل کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد، واقعے کی تحقیقات شروع کراچی: تین روز سے لاپتہ خاتون کی دو بچیوں سمیت لاش پانی کے مین سے برآمد کراچی: 6 سالہ بیٹے نے مالی پریشانی کے باعث باپ کے ہاتھوں قتل، پھر خودکشی کرلی کراچی: گلشن معمار میں کلینک کے اندر فائرنگ سے ڈاکٹر جاں بحق ہوگیا۔ کراچی: حکومتی بیماریوں کے خاتمے کے پروگرام اور این جی اوز کے فرانزک آڈٹ کا مطالبہ 2026 میں درجہ حرارت کا نیا ریکارڈ قائم ہونے کا امکان ہے، اس سال کو دوسرا گرم ترین سال قرار دیا گیا۔ پیپفا کا 33واں سالانہ جنرل اجلاس، پیشہ ورانہ معیار اور ادارہ جاتی گورننس مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کراچی: سندھی مسلم سوسائٹی میں شہریوں سے 7 لاکھ روپے مالیت کا موبائل فون چوری ہوگیا۔ کراچی: نیا ناظم آباد فلائی اوور کے قریب دو منزلہ عمارت کا حصہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق، 6 زخمی

پریتی زنٹا نے ڈیپ فیک ڈیجیٹل مواد کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا

Share It:

بالی ووڈ اداکارہ اور آئی پی ایل فرنچائز پنجاب کنگز کی شریک مالک پریتی زنٹا نے مبینہ طور پر اپنی شناخت کے غیر مجاز استعمال، اے آئی سے تیار کردہ ڈیپ فیک، تبدیل شدہ تصاویر اور دیگر ڈیجیٹل مواد کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے بمبئی ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

51سالہ پریتی زنٹا نے گوگل، میٹا، ڈومین رجسٹرارز اور دیگر کے خلاف مقدمے میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان کی اجازت کے بغیر ان کی شناخت، تصاویر اور مشابہت استعمال کرتے ہوئے اے آئی ڈیپ فیک اور تبدیل شدہ مواد آن لائن شیئر کیا گیا، جس سے ان کی ساکھ اور رازداری متاثر ہوئی۔

اس معاملے کی سماعت کے دوران بمبئی ہائی کورٹ نے گوگل اور میٹا کو ہدایت دی ہے کہ وہ ایسے غیر قانونی مواد کو ہٹانے کے لیے ایک مؤثر حذف کرنے کا طریقۂ کار تیار کریں جو خلاف قانون مواد کی درست نشاندہی کر کے اسے ہٹا سکے، جبکہ جائز اور قانونی مواد محفوظ رہے۔

پریتی کے وکیل نے عدالت سے فوری ہدایات جاری کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ تمام ویب سائٹس اور آن لائن پلیٹ فارمز کو نشاندہی کیے گئے خلافِ قانون مواد کو فوری طور پر ہٹانے کا حکم دیا جائے۔ درخواست کے مطابق یہ اقدام ان کے شخصی اور اخلاقی حقوق اور حق رازداری کی خلاف ورزی ہے۔

گوگل اور میٹا کی جانب سے پیش ہونے والے وکلا نے بمبئی ہائی کورٹ کو بتایا کہ کمپنیاں ایسے لنکس ہٹانے کے لیے تیار ہیں جن میں تبدیلی کی گئی یا فحش نوعیت کا مواد موجود ہو، بشرطیکہ پریتی متعلقہ مخصوص یو آر ایل کی نشاندہی کریں۔تاہم انہوں نے عدالت سے درخواست کی کہ ایسا وسیع حکم جاری نہ کیا جائے جس کے تحت آن لائن پلیٹ فارمز کو ہر وقت ایسے مواد کی نگرانی یا اسے ہٹانے کا پابند بنایا جائے جو ضروری نہیں کہ کسی کے حقوق کی خلاف ورزی کرتا ہو۔

اس موقع پر عدالت کے جسٹس مادھو جمادار نے ریمارکس دیے کہ عدالت کا کوئی بھی حکم اس انداز میں تیار کیا جانا چاہیے کہ صرف قابلِ اعتراض مواد ہی ہٹایا جائے اور حقیقی اور قانونی آن لائن مواد متاثر نہ ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول