مظفرآباد: (ویب ڈیسک) آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لیے مظفرآباد کے حلقہ ایل اے 27 اور ایل اے 28 کے بعض پولنگ اسٹیشنز پر آج ووٹنگ جاری ہے۔ یہ پولنگ اسٹیشن سڑکوں کی بندش کے باعث 2 اگست کو بند کردیئے گئے تھے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی جب کہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ اب تک مسلم لیگ (ن) 24 نشستیں جیت کر واضح اکثریت حاصل کر چکی ہے جب کہ پیپلز پارٹی 9 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ انتخابات کے تیسرے مرحلے میں پونچھ ڈویژن میں 10 اگست کو پولنگ ہوگی۔


