کراچی: (ویب ڈیسک) حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھیوں کے چہلم کے موقع پر آج ملک بھر میں ماتمی جلوس نکالے جا رہے ہیں۔ کراچی میں مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا جب کہ جلوس کے راستوں کو جانے والی متعدد سڑکوں کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا ہے۔
ایم اے جناح روڈ ٹریفک کے لیے بند رہے گی جب کہ مختلف علاقوں سے آنے والی گاڑیوں کے لیے متبادل راستوں کا انتظام کیا گیا ہے۔
ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ سفر سے قبل ٹریفک پلان کو ذہن میں رکھیں اور متبادل راستے اختیار کریں۔



