کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں رہائشی عمارت کی دراڑ سے نومولود بچے کی لاش ملی ہے۔
پولیس کے مطابق بچے کی لاش بلاک 13D-2 میں رہائشی عمارت کے ٹاور ون کے عرشے سے ملی۔ شبہ ہے کہ نومولود بچے کی لاش عمارت کے عرشے سے نیچے پھینکی گئی تھی۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق لاش 2 سے 3 دن پرانی ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی تنظیموں کے رضاکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے قانونی کارروائی کے بعد لاش ایدھی رضا کاروں کے حوالے کردی جب کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔



