مرید شاخ (ویب ڈیسک) مرید شاخ کے قریب پنجاب کے علاقے چوک چدھڑ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے کوش برادری کے معروف شخص اور ضلع کشمور کے رکن میر عالمگیر خان کوش، ان کے گارڈ معشوق کوش اور ناظم کوش کو قتل کردیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ غلام یاسین کوش کے گھر پر پیش آیا جہاں عالمگیر خان کوشک مقیم تھا۔ مقتول عالمگیر خان کشمور کا رہائشی اور پیپلز پارٹی ضلع کشمور کا نائب صدر بتایا جاتا ہے۔
واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی لہر دوڑ گئی جب کہ پولیس کی جانب سے مزید تفتیش جاری ہے۔ قتل کی وجوہات اور ملزمان کے بارے میں کوئی حتمی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔


