اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی تنخواہوں اور مراعات میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے وفاقی حکومت کی سفارش پر سمری کی منظوری دی۔
نئی منظوری کے تحت چیف جسٹس آف پاکستان کی ماہانہ بنیادی تنخواہ 15 لاکھ 50 ہزار روپے جبکہ سپریم کورٹ کے دیگر ججز کی ماہانہ تنخواہ 15 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ عدالتی الاؤنس بھی بڑھا کر 15 لاکھ روپے کر دیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ کے ججز کے لیے 15 لاکھ روپے ماہانہ میڈیکل الاؤنس بھی مقرر کیا گیا ہے جب کہ پنشن کے لیے عمر کی حد میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔
ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی ماہانہ بنیادی تنخواہ 1.25 ملین روپے اور دیگر ججز کی ماہانہ 1.25 ملین روپے مقرر کی گئی ہے۔ سپریم کورٹ کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا اطلاق 10 دسمبر 2025 سے ہو گا جبکہ ہائی کورٹ کے ججز کی نئی تنخواہ کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہو گا۔



