Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سسٹم کو ٹھیک کرنے کی لاگت: واٹر کارپوریشن پانی اور سیوریج کے نرخوں میں 7 فیصد اضافہ

Share It:

کراچی: (نامہ نگار) سندھ حکومت نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے نظرثانی شدہ پانی اور سیوریج کے نرخوں کی منظوری دے دی۔ مالی سال 2026-27 کے لیے نئے نرخوں میں 7.05 فیصد اضافہ کیا گیا ہے اور یہ شرحیں یکم جولائی سے لاگو ہوں گی۔

نظرثانی شدہ نرخوں میں رہائشی پلاٹوں کے پانی اور سیوریج کے ماہانہ چارجز پلاٹ کے رقبے کے مطابق مقرر کیے گئے ہیں جبکہ مختلف کاروباری مراکز اور دکانوں کے ماہانہ نرخ بھی مقرر کیے گئے ہیں۔

واٹر کارپوریشن کے مطابق نرخوں میں اضافے کا مقصد ادارے کی آمدنی میں اضافہ اور شہر میں پانی کی فراہمی، سیوریج کے نظام کی بحالی اور مرمت کے لیے مالی وسائل کو بہتر بنانا ہے۔ قانون کے مطابق واٹر کارپوریشن کو ہر سال 7 فیصد تک نرخ بڑھانے کی اجازت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول