تھران ( ویب ڈیسک ) ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ علی خامنہ ای اور ان کے اہل خانہ کی نماز جنازہ کی امامت ہر شہر میں ایک مرجعی تقلید‘ (شیعہ مسلک کے وہ عالم دین جن کی پیروی اور تقلید کی جاتی ہے) کرے گا۔
ایرانی خبر رساں اداروں کے مطابق جعفر سبحانی تبریزی تہران میں، ناصر مکرم شیرازی قم میں اور حسین نوری ہمدانی مشہد میں نماز جنازہ پڑھائیں گے۔
تاحال یہ واضح نہیں کہ مجتبی خامنہ ای اپنے والد اور دیگر اہل خانہ کی نماز جنازہ میں شرکت کریں گے یا نہیں۔
بی بی سی فارسی کے مطابق علی خامنہ ای کے جنازے کے انعقاد کے عملے کے سیکریٹری علی اکبر نے کہا تھا کہ مجتبیٰ خامنہ ای کے اپنے والد کی نماز جنازہ میں شرکت کا فیصلہ سپریم لیڈر کے گھر والوں کے پاس ہے اور اگر منصوبہ بندی کی گئی تو اس کا اعلان ان کے دفتر کے ذریعے کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ جنگ کے آغاز کے بعد سے مجتبیٰ خامنہ ای کو عوامی سطح پر نہیں دیکھا گیا نہ ہی ان کی کوئی آڈیو یا ویڈیو جاری نہیں کی گئی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے سپریم لیڈر 28 فروری 2026 کو جنگ کے پہلے دن اپنے والد اور اہلیہ کے قتل کے بعد سے اب تک کسی جنازے یا تقریبات میں ذاتی طور پر نظر نہیں آئے جس نے ان کی قسمت، ان کی صحت کے بارے میں بہت سی قیاس آرائیاں اور سوالات کو جنم دیا ہے۔


