قلعہ عبداللہ(ویب ڈیسک)بلوچستان کے علاقے سیگی میں مسلح افراد نے کراچی سے بلوچستان آنے والے خاندان کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 خواتین موقع پر ہی جاں بحق جب کہ باپ بیٹی زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں کوئٹہ ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ خاندان کا تعلق کراچی سے ہے اور کاروبار کے سلسلے میں گلستان آیا ہوا تھا۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا گیا لیکن جب وہ نہ رکی تو اس پر فائرنگ کردی گئی۔
پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کر رہی ہے۔



