مظفرآباد: (ویب ڈیسک) آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ن لیگ پیپلز پارٹی سے آگے ہے۔
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن نے 20 میں سے 13 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے جب کہ پیپلز پارٹی کے 5 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔
نتائج کے مطابق ایل اے 25 نیلم ون سے مسلم لیگ ن کے شاہ غلام قادر، ایل اے 26 نیلم سے پیپلز پارٹی کے عبدالوحید اور ایل اے 29 مظفر آباد سٹی 3 سے پیپلز پارٹی کے مختار عباسی کامیاب ہوئے۔
ایل اے 30 مظفرآباد 4 سے مسلم لیگ ن کے مصطفیٰ بشیر، ایل اے 32 مظفر آباد 6 سے راجہ فاروق حیدر اور ایل اے 33 مظفر آباد 7 سے پیپلز پارٹی کے دیوان علی خان کامیاب ہوئے۔
جموں کے حلقوں میں مسلم لیگ ن آگے تھی جہاں ایل اے 34 سے 39 سے ناصر حسین ڈار، چوہدری محمد اسماعیل گجر، حسن حافظ رضا، مریم جاوید اور راجہ محمد صدیق نے کامیابی حاصل کی۔
مسلم لیگ (ن) نے وادی کشمیر کی نشستوں پر بھی اکثریت حاصل کی، جب کہ پی پی پی نے ایل اے 40 اور ایل اے 45 سے کامیابی حاصل کی۔
عبوری نتائج کے مطابق دوسرے مرحلے میں مسلم لیگ ن کو واضح برتری حاصل ہوتی نظر آرہی ہے جب کہ حتمی نتائج کا اعلان الیکشن کمیشن کرے گا۔



