Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

شکارپور میں ٹول ٹیکس کے تنازع پر بس ڈرائیور نے مبینہ طور پر ٹول کلکٹر کو جان سے مار ڈالا

Share It:

شکارپور (ویب ڈیسک) شکارپور کے علاقے گڑھی یاسین میں انڈس ہائی وے پر ٹول پلازہ پر ٹول ٹیکس پر جھگڑے کے دوران بس ڈرائیور نے مبینہ طور پر ٹول پلازہ کے ملازم کو زدوکوب کردیا جس کے نتیجے میں ملازم موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ملازم کی شناخت علی رضا شر کے نام سے ہوئی ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ٹول ٹیکس وصولی کے دوران بس ڈرائیور اور ملازم کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے بعد ڈرائیور نے مبینہ طور پر بس کو آگے بڑھا دیا جس سے ملازم ہلاک ہوگیا۔

واقعہ کے بعد بس ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اسپتال منتقل کردیا، واقعے کے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی۔

پولیس مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔ مقتول کے لواحقین نے ملزمان کی فوری گرفتاری اور سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول