Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کرنے کا حکم

Share It:

کراچی: (ویب ڈیسک) سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے ایچ آئی وی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے چیف سیکریٹری سندھ کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے کمیٹی کو دو ماہ میں تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ کمیٹی میں گریڈ 20 کے دو سینئر افسران بھی شامل ہوں گے۔ کمیٹی متاثرہ بچوں کی اصل تعداد، ایچ آئی وی کی منتقلی کی وجوہات اور سرنجوں کے دوبارہ استعمال کے معاملے کی تحقیقات کرے گی۔

عدالت نے حکم دیا کہ متاثرہ بچوں کو سندھ حکومت اور سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن (SESSI) کی جانب سے مفت علاج فراہم کیا جائے، جب کہ چیف سیکریٹری کو متاثرہ بچوں اور ان کے اہل خانہ کی مالی امداد اور معاوضے کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی گئی۔

فیصلے میں یہ بھی حکم دیا گیا کہ متاثرہ بچوں اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ کوئی امتیازی سلوک نہ کیا جائے اور ان کی رازداری برقرار رکھی جائے۔

دوسری جانب سماعت کے دوران بدتمیزی اور نعرے بازی پر درخواست گزار کے وکیل طارق منصور کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔ عدالت نے سی سی ٹی وی فوٹیج کو محفوظ رکھنے اور بدنظمی میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی بھی ہدایت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول