اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات محمد علی درانی نے کہا ہے کہ ملک کی سالمیت اور استحکام کے لیے نئے صوبوں کا قیام ضروری ہے۔
دونوں رہنماؤں نے کہا کہ ہزارہ اور بہاولپور کو پہلے صوبائی درجہ دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اقتدار میں عوام کی شرکت کے لیے اقتدار کو نچلی سطح تک منتقل کرنا ضروری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی تین بار ہزارہ صوبے کے قیام کی قرارداد پاس کرچکی ہے جبکہ اس حوالے سے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں بل موجود ہے۔



