Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کراچی کے علاقے کٹی پہاڑی میں امید کی نئی کرن، نوجوان خاتون نے مفت اسکول قائم کردیا

Share It:

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے کٹی پہاڑی میں جہاں غربت کے باعث کئی بچے تعلیم سے محروم ہیں وہیں ایک نوجوان خاتون ریوا خان نے مفت پرائمری اسکول قائم کرکے نئی امید پیدا کردی ہے۔

ریوا خان دوستوں اور سماجی حلقوں کے تعاون سے قائم کردہ سکول میں نرسری سے تیسری جماعت تک کے بچوں کو مفت تعلیم فراہم کر رہی ہے۔ بچوں کو کتابیں، کاپیاں، یونیفارم، جوتے اور دیگر تعلیمی سامان بھی مفت فراہم کیا جاتا ہے۔

ریوا خان کہتی ہیں کہ بچوں تک تعلیم نہیں پہنچ رہی تھی اس لیے انہوں نے خود ہی تعلیم کو بچوں کی دہلیز پر لے جانے کا فیصلہ کیا۔ کٹی پہاڑی پہنچنے کے لیے وہ روزانہ تقریباً 25 کلومیٹر کا سفر طے کرتی ہے اور بچوں کے ساتھ وقت گزارتی ہے۔

اسکول صرف پڑھائی پر ہی نہیں بلکہ صفائی، نظم و ضبط، اعتماد اور سماجی تربیت پر بھی توجہ دیتا ہے۔ اساتذہ کے مطابق چند ماہ میں بچوں کے لکھنے، پڑھنے اور اعتماد میں واضح تبدیلی آئی ہے۔

اسکول انتظامیہ کا کہنا تھا کہ شروع میں مخالفت اور مسائل تھے لیکن والدین کے اعتماد سے کام آگے بڑھتا رہا۔ اب داخلے مکمل ہو چکے ہیں لیکن اب بھی بہت سے والدین اپنے بچوں کے داخلے کے لیے رابطہ کر رہے ہیں۔

کٹی پہاڑی کے اس چھوٹے سے اسکول کے بہت سے بچے اب ایک بہتر مستقبل کے خواب دیکھ رہے ہیں، جو تعلیم کے ذریعے تبدیلی کی امید بھری کوشش بن گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول